خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ،انور قرقاش
ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایران کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ایرانی حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ سیاسی حل کی جانب پیش رفت کے لیے سب سے پہلے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ متحدہ عرب امارات کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس لیے ملک ایران کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔