تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بربریت، تسلط اور جارحیت کے خلاف ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی، بصورت دیگر طاقتور ممالک دنیا کو لاقانونیت اور محکومی کی طرف دھکیل دیں گے۔انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 28 فروری کو ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ محض زمین یا وسائل کا تنازع نہیں بلکہ یہ مستقبل کے عالمی اصولوں اور اقدار کے تعین کی کوشش ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فخر کر رہے ہیں اور پرامن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق شہری علاقوں اور عوامی مقامات، حتیٰ کہ خواتین کے کھیلوں کے مراکز تک کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس ایرانی عوام اور مسلح افواج ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ بے گناہ جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور نقصان کو کم سے کم رکھا جائے۔
ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں: اسماعیل بقائی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں