ایرانی فوج کا امریکا کو خطے سے فوجیں نکالنے اور حقائق تسلیم کرنے کا مشورہ

ایرانی فوج کا امریکا کو خطے سے فوجیں نکالنے اور حقائق تسلیم کرنے کا مشورہ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خطے سے اپنی فوج واپس بلا لے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ خطے میں امریکی فوج کو درپیش مشکلات کی بنیادی وجہ امریکی حکام کی غلط پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی عوام کو درپیش مسائل کی ایک بڑی وجہ خودمختار ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے بہتر راستہ یہی ہے کہ وہ خطے کی موجودہ صورتحال اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں امریکا کو خطے میں اپنی موجودگی کے حوالے سے حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا چاہیے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.