ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت

ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد( ترکیہ خبر) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔سکندر مومنی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت اور پس منظر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء اور پاکستان مونومنٹ کی قومی و تاریخی اہمیت کو سراہا۔ایرانی وزیر داخلہ نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.