ترکیہ خبر

اسرائیل کے ساتھ سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

اسرائیل کے ساتھ سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے، اور جو عناصر دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کا گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے، تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔