ایرانی ڈرونز کی ’’جیلی فش فارمیشن‘‘ نے نئی بحث چھیڑ دی
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے دوران تباہ ہونے والے امریکی ایف پندرہ لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کے انکشافات نے دفاعی اور عسکری حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔پائلٹ کے مطابق نشانہ بننے سے کچھ دیر قبل اس نے ایرانی ڈرونز کو ایک غیر معمولی ’’جیلی فش فارمیشن‘‘ میں پرواز کرتے دیکھا، جو بظاہر فضا میں بچھائی گئی کسی بارودی سرنگ کے جال جیسا منظر پیش کر رہی تھی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں ایک امریکی ایف پندرہ طیارہ ایرانی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد دونوں پائلٹوں نے طیارے سے نکلنے کے ہنگامی نظام کے ذریعے اپنی جان بچائی، جنہیں بعد میں امریکی فوج نے خصوصی آپریشن کے ذریعے بحفاظت منتقل کر لیا تھا۔