ایران پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا:ایرانی صدر

ایران پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا:ایرانی صدر

 اسلام آباد( ترکیہ خبر) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کی جانب سے شہید علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کی تعزیتی اجتماع میں شرکت پر دلی طور پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت پر بھی شکریہ ادا کیا۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کی اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، کیونکہ دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ اور خوشی میں شریک رہے ہیں اور اخوت و یکجہتی کے جذبے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہوگا اور دونوں ممالک کے روابط نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر ہمیشہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات رکھتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اقدار کو دونوں قوموں کا قیمتی اثاثہ تصور کرتے تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.