ترکیہ خبر

ایران نے امریکا کو سخت ردعمل کی وارننگ دے دی

ایران نے امریکا کو سخت ردعمل کی وارننگ دے دی

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت یا اشتعال انگیزی کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگی مقاصد میں ناکامی کے بعد اگر امریکا اپنی سبکی مٹانے کے لیے کوئی نیا اقدام کرتا ہے تو اس کے نتائج مزید شدید اور تباہ کن ایرانی ردعمل کی صورت میں سامنے آئیں گے۔بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کے مطابق اگر امریکی صدر کی دھمکیاں عملی اقدامات میں تبدیل ہوئیں اور ایران کے خلاف کسی نئی جارحیت کی کوشش کی گئی تو امریکا کے مفادات اور اس کی فوج کو غیر متوقع اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔