ایران سے جنگ، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کا مستقبل خطرے میں ہیں،برطانوی اخبار

ایران سے جنگ، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کا مستقبل خطرے میں ہیں،برطانوی اخبار

 لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے ساتھ چھ ماہ جاری رہنے والی جنگ نے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی سلامتی اور مستقبل پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ ایران نے خلیجی خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا کر ان کی کمزوری نمایاں کردی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے خطرے کے باعث امریکا نے اپنے بعض فوجیوں اور طیاروں کو اسرائیل، اردن اور دیگر نسبتاً محفوظ مقامات منتقل کیا، جبکہ کچھ امریکی طیاروں اور ڈرونز نے یورپی فوجی اڈوں سے بھی کارروائیاں کیں۔اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق عہدیدار کے مطابق ایران مستقبل میں ایسے درمیانے فاصلے کے میزائلوں پر زیادہ توجہ دے سکتا ہے جو اسرائیل اور اردن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط سلامتی کے بدلے تیل کا تعلق بھی تبدیل ہورہا ہے، جبکہ بعض خلیجی ریاستیں اپنی دفاعی ضروریات کیلئے امریکا کے علاوہ دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.