ایران جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہنے کا خدشہ

ایران جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہنے کا خدشہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینیئر مشیروں نے نجی ملاقاتوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ان کی مدت صدارت ختم ہونے تک جاری رہ سکتی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوول آفس اور سچویشن روم میں ہونے والی بریفنگز کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر حکام نے ٹرمپ سے اس خدشے پر بات کی کہ ایران امریکی ناکہ بندی اور دیگر فوجی اقدامات کے خلاف طویل عرصے تک مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے۔ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا ہے کہ یہ تنازع ممکنہ طور پر جنوری 2029 میں نئے صدر کی حلف برداری تک جاری رہ سکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق یہ خدشہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد جنگ ختم ہوجائے گی، کیونکہ ایران مزید مزاحمت کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔حکام کے مطابق کئی سال تک جاری رہنے والی جنگ سے امریکی فوجی وسائل پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے، جبکہ عالمی تیل کی منڈیوں میں طویل مدتی بحران کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.