ایران امریکا کشیدگی، امریکی فوجیوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا انکشاف
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اور امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جاری تنازع کے دوران ڈیجیٹل نگرانی اور ٹریکنگ کے طریقوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنانے والی ایک مبینہ مہم کا انکشاف ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران سامنے آئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے مشرقِ وسطیٰ کے ٹیلی کمیونی کیشن نظام میں موجود پرانی اور کمزور سیکیورٹی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، جس کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجیوں اور کنٹریکٹرز کے موبائل فونز کی لوکیشن معلوم کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی۔رپورٹس کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں سائبر سرگرمیوں اور ڈیجیٹل نگرانی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مختلف ممالک اپنی مواصلاتی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔