وارسائی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی موجود تھے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارسائی میں عشائیے کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد معاہدہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔امریکی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے اس یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے تھے۔ ابتدائی طور پر دستخطی تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھی، تاہم بعد ازاں فریقین نے باہمی مشاورت سے عمل کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا، جبکہ بعض ذرائع کے مطابق اس عمل پر سیاسی دباؤ بھی ایک اہم عنصر تھا۔
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری، بین الاقوامی سطح پر اہم پیش رفت
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں