ایران نے آبنائے ہرمز میں یو اے ای کا آئل ٹینکر روک لیا
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے متحدہ عرب امارات سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو روک لیا ہے۔بحری جہاز رانی کے اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای کی ایک کمپنی کی ملکیت ٹینکر کو قشم جزیرے کے قریب اس وقت روکا گیا جب وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے لیے ایران کی جانب سے مقرر کردہ مخصوص راستے سے گزر رہا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے ٹینکرز کو مقررہ بحری راستہ استعمال کرنے، سروس فیس ادا کرنے اور ایرانی حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کی شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔تاہم ایرانی میڈیا نے تاحال ٹینکر کو روکے جانے کی حتمی وجہ اور اس پر موجود عملے کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔