امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل برآمدات جاری رہیں گی، وزیرِ تیل

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیل برآمدات جاری رہیں گی، وزیرِ تیل

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے 60 روزہ پابندیوں میں نرمی ختم کیے جانے کے باوجود ایران کی تیل برآمدات بلا تعطل جاری رہیں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ تیل نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران امریکی پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا تھا، اسے عارضی استثنیٰ کے دوران بھی برقرار رکھا گیا، اسی وجہ سے برآمدی نظام متاثر نہیں ہوگا۔محسن پاک نژاد نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 60 روزہ پابندیوں میں نرمی واپس لینے کا فیصلہ معاہدے کی شرائط کے منافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی تیل برآمدات کے لیے ضروری ڈھانچہ اور متبادل نظام محفوظ رکھا ہے، اس لیے پابندیوں کے باوجود خام تیل کی برآمدات پہلے کی طرح جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.