ایران نے امریکی تجاویز مسترد کر دیں، نائب وزیر خارجہ

ایران نے امریکی تجاویز مسترد کر دیں، نائب وزیر خارجہ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ امریکا کے غیر ضروری مطالبات کی وجہ سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں امریکی وفد نے ایک منصوبہ پیش کیا، تاہم ایرانی وفد نے اسے واضح طور پر رد کر دیا۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر اس کا منصوبہ مسترد کیا گیا تو مذاکرات کو ناکام تصور کیا جائے گا اور امریکی وفد واپس چلا جائے گا، بعد ازاں ایسا ہی ہوا اور امریکی وفد مذاکرات چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات جاری رکھنے پر نہ زور دیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی درخواست کی، جو ایران کی باوقار سفارت کاری کی عکاسی کرتا ہے۔کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے راستہ دوبارہ بند کیے جانے کے بعد عمان میں بھی بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق عمانی وفد نے تجویز دی تھی کہ بحری آمدورفت کے لیے کھولا گیا جنوبی راستہ اس وقت تک فعال رکھا جائے جب تک ایران اور عمان کے درمیان کسی نتیجے پر نہ پہنچ جائیں، تاہم ایران نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.