تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران مزید امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج جدید ترین ایف 35 طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ایرانی دفاعی نظام اپنی طاقت ثابت کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے اہم تجربات حاصل کیے ہیں، اور اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو دنیا مزید حیران کن نتائج دیکھے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں اربوں ڈالر مالیت کے متعدد امریکی طیاروں کو نقصان پہنچنے یا تباہ ہونے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
ایران دوبارہ جنگ کی صورت میں مزید امریکی طیارے گرانے کیلئے تیار، عباس عراقچی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں