ایران کا امریکی حملوں پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط

ایران کا امریکی حملوں پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے حالیہ امریکی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو الگ الگ احتجاجی خطوط ارسال کرتے ہوئے امریکی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اپنے خطوط میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی حملے کیے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے منشور اور امریکا کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، جبکہ یہ منشور کے آرٹیکل 2 کی شق 4 سے بھی متصادم ہیں، جو طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے متعلق اصول بیان کرتی ہے۔ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ ان کے بقول امریکی حملے 16 جون کو طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی بھی خلاف ورزی ہیں۔خطوط میں ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی کارروائیوں کا نوٹس لے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مناسب اقدامات کرے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.