ایران جنگ کے چھ ماہ بعد مزید پراعتماد، امریکی طاقت کی حدود سمجھ گیا

ایران جنگ کے چھ ماہ بعد مزید پراعتماد، امریکی طاقت کی حدود سمجھ گیا

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے چھ ماہ بعد تہران پہلے سے زیادہ پراعتماد ہوگیا ہے اور اس نے امریکی فوجی طاقت کی حدود کو سمجھ لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں میزائل اور بغیر پائلٹ طیارے موجود ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں پیدا کرکے ایران نے خطے میں اپنا اثر و رسوخ بھی بڑھا لیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران کو مذاکرات کی فوری ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔ رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران جنگ کو امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات تک طول دے سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق طویل جنگ کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، جانی نقصان اور جنگ کی عوامی سطح پر کم ہوتی حمایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کا طویل ہونا امریکی حکومت کے لیے معاشی اور سیاسی دونوں سطحوں پر دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.