ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگرسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخالف ممالک کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایک انتہائی حساس موقع ہیں اور ان کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ سرکاری شخصیات، مذہبی رہنما اور تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آخری رسومات کے دوران سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تقریب پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.