گانسو سیلاب، 25 اموات کے بعد ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا آغاز

گانسو سیلاب، 25 اموات کے بعد ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا آغاز

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبہ گانسو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجوہات اور نقصانات کے ذمہ دار عوامل کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے، نقصانات کم کرنے اور امدادی کارروائیوں کے قومی کمیشن نے گانسو میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 26 جولائی کی سہ پہر ڈنگسی شہر کی وی یوان کاؤنٹی کے ایک سیاحتی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہو گئے تھے۔قومی کمیشن نے گانسو کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داری کا تعین کریں، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.