انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر)انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان بحری تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں جانب سے تربیتی پروگراموں، باہمی دوروں اور مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین نیوی کے سربراہ نے علاقائی بحری سلامتی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ باہمی رابطوں اور عملی تعاون کے ذریعے پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.