بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کا دوبارہ احتجاجی مارچ کا اعلان

بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کا دوبارہ احتجاجی مارچ کا اعلان

نئی دہلی( مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جماعت 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے نئی دہلی پولیس ہیڈکوارٹر تک نوجوانوں کا احتجاجی مارچ کرے گی۔ جماعت نے مرکزی حکومت پر 25 جولائی کو طلبہ تحریک ختم کرانے کے لیے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔جماعت کے ترجمان سورو داس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ مجوزہ مارچ پرامن ہوگا، تاہم نوجوان مظاہرین اور احتجاج کے دوران جان سے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ مبینہ وعدہ خلافی قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب نریندر مودی حکومت کی جانب سے طلبہ سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے ارادے پر جماعت کو اعتماد نہیں رہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.