اسلام آباد( ترکیہ خبر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی فوج اپنی تمام تر عسکری طاقت کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ان کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی اور بیرونی پراکسیز کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ماہرین کے مطابق یہ بیان پاکستان کی دفاعی پالیسی کی واضح عکاسی کرتا ہے جس میں کسی بھی بیرونی خطرے کا سخت اور فوری جواب دینے کے عزم کو دہرایا گیا ہے۔
بھارتی اشتعال انگیزی کا دو ٹوک جواب دیا جائے گا، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان