بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر حساس دفاعی معلومات افشا کرنے پر گرفتار
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات غیر مجاز طور پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے 44 سالہ ونگ کمانڈر کو 30 مئی کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہنے والی ایک خاتون کے موبائل فون میں معلومات چوری کرنے والا سافٹ ویئر نصب کیا اور اس کے ذریعے حساس دفاعی معلومات شیئر کیں۔رپورٹس کے مطابق گرفتار افسر اس وقت تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بھارتی حکام کی جانب سے ونگ کمانڈر سے مزید تفتیش جاری ہے۔