نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طلبہ اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کی جانب سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔بھارتی جریدے نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق لکھنؤ میں مختلف طلبہ تنظیموں اور امیدواروں نے احتجاج کیا اور تعلیمی و روزگار کے مسائل پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیر تعلیم سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دہلی اور پونے میں بھی نوجوانوں کی جانب سے مختلف مسائل پر احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید بڑے مظاہروں کی تیاری کی جا رہی ہے۔تحریک سے وابستہ نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مطالبات پر پرامن انداز میں آواز بلند کر رہے ہیں اور ان کا مقصد حکومتی پالیسیوں پر نظرثانی کرانا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں نوجوانوں میں روزگار اور معاشی مواقع کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں احتجاجی سرگرمیاں سامنے آ رہی ہیں۔