تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جنسی تشدد اور ہراسانی کے واقعات میں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کو بعض علاقوں میں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن وادی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتایا کہ ایک واقعے کے دوران بستی پر حملہ کر کے شہریوں کو تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ اور خوف کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایک طویل مدت پر مشتمل رپورٹ کے مطابق بے دخلی کا سامنا کرنے والے متعدد خاندانوں نے بتایا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہراسانی اور دھمکیاں ان کے علاقے چھوڑنے کی بڑی وجہ بنی ہیں، تاہم خوف اور سماجی دباؤ کے باعث کئی واقعات رپورٹ نہیں ہو پاتے۔مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں کو روزمرہ کی بنیاد پر ہراسانی کا سامنا ہے جس کے باعث بعض خواتین تعلیم اور روزگار ترک کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد اور ہراسانی کے واقعات میں اضافہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں