افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے

افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے

مظفرآباد( تر کیہ خبر) مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔افتخار گیلانی 2011 میں پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں وہ ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی پہنچے۔مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر میں 32 ارکان ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہے، جبکہ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.