ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رافیل گروسی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا، جبکہ جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری تحفظ کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔فریقین نے تکنیکی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور جوہری سلامتی کے عالمی اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ دورہ خطے میں توانائی اور جوہری سلامتی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی اے ای اے سربراہ کا سعودی عرب کا دورہ، جوہری تعاون پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں