48 سعودی تیل بردار بحری جہاز روکے،حوثیوں کا دعویٰ
صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو سمندری راستے سے گزرنے سے روکا گیا، جبکہ 8 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ حوثی فورسز نے بحیرہ احمر میں 5 جبکہ خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں 3 سعودی تیل بردار جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے ینبع، نجران، جازان اور ابہا سمیت مشرقی صوبے میں تیل کی تنصیبات کے خلاف بھی 9 فوجی کارروائیاں کیں۔