محمود اچکزئی سے مذاکرات کی امیدیں دم توڑنے لگیں، سیاسی تصادم میں اضافہ
اسلام آباد( ترکیہ خبر) 5 ماہ قبل جب محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے لایا گیا تھا تو یہ توقع ظاہر کی گئی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو تصادم کی سیاست سے نکال کر مذاکرات کی جانب لے آئیں گے، تاہم گزشتہ روز کی پارلیمانی صورتحال نے یہ امیدیں کمزور کر دی ہیں۔شریف خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات کو اس امید کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا تھا، مگر حالیہ قومی اسمبلی اجلاس سمیت پارلیمانی کارروائیوں میں مذاکرات کے بجائے مسلسل سیاسی تصادم کا رجحان نظر آیا۔گزشتہ روز کی پارلیمانی سرگرمیوں نے بھی اس بات کی عکاسی کی کہ سیاسی ماحول میں کشیدگی برقرار ہے اور مفاہمت کی بجائے محاذ آرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔