امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت کی امید، امریکی وفد آج پاکستان روانہ ہوگا

امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت کی امید، امریکی وفد آج پاکستان روانہ ہوگا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں بھی پاکستان روانگی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق امید ہے کہ یہ بات چیت مثبت رہے گی اور کسی معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہوگی۔کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ ایران نے خود رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد مذاکراتی عمل میں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عمل میں پاکستان نے ثالثی کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.