وینزویلا میں زلزلوں کی تباہ کاری، ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز کر گئیں

وینزویلا میں زلزلوں کی تباہ کاری، ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کراکس( مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 125 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلوں سے اب تک 6 ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 17 ہزار سے 29 ہزار 500 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔جارج روڈریگیز نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، اب تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ٹن ملبہ صاف کیا جا چکا ہے، جو مجموعی اندازے کے مطابق 21 لاکھ ٹن ملبے کا تقریباً 16.5 فیصد ہے۔واضح رہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے وینزویلا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس کے بعد ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.