جنوبی کوریا میں شدید گرمی، 16 افراد ہلاک، 2 ہزار سے زائد متاثر

جنوبی کوریا میں شدید گرمی، 16 افراد ہلاک، 2 ہزار سے زائد متاثر

سیئول( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں رواں سال شدید گرمی کی لہر کے باعث اب تک 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق شدید درجہ حرارت کے باعث 2 ہزار 25 افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔ جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ 15 مئی سے 2 اگست تک گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 25 ریکارڈ کی گئی، جن میں سے 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.