آئی ایم ایف کا رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
اسلام آباد( ترکیہ خبر) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف اور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے متعلق جاری کردہ کنٹری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ چار مالی سالوں میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کے مقابلے میں کم رہنے کی توقع ہے، جبکہ اگلے پانچ سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران بھی اوسط مہنگائی کی شرح ایک ہندسے میں رہی ہے۔ عالمی ادارے نے معاشی استحکام کے لیے جاری اقدامات کو بھی اہم قرار دیا ہے۔