حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او عہدے سے مستعفی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد نے عالمی ادارہ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رائٹرز کے مطابق صائمہ واجد کے خلاف مبینہ فراڈ سے متعلق تحقیقات جاری تھیں۔ انہوں نے جنوری 2024ء میں پانچ سال کے لیے یہ عہدہ سنبھالا تھا، تاہم گزشتہ سال سے انہیں جبری رخصت پر رکھا گیا تھا۔بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان پر چین کے سفر سے متعلق مالی بے ضابطگیوں، تعلیمی اسناد کے حوالے سے غلط بیانی اور بنگلہ دیش میں پلاٹ غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت آئندہ سال جنوری میں جنوب مشرقی ایشیا کے نئے علاقائی ڈائریکٹر کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔