حماس کا ٹرمپ امن منصوبہ قبول کرانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ کا مطالبہ

حماس کا ٹرمپ امن منصوبہ قبول کرانے کیلئے اسرائیل پر دباؤ کا مطالبہ

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن وفد سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ سے متعلق امن منصوبہ تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے۔حماس کی جانب سے یہ بیان اس ملاقات کے بعد سامنے آیا جس میں تنظیم کے رہنما خلیل الحیہ نے مصر میں ٹرمپ کے داماد اور امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے جیرڈ کشنر سے ملاقات کی۔فلسطینی گروپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی امن منصوبے کے پہلے مرحلے میں شامل شقوں پر عمل کرچکا ہے۔ اس مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے انخلا اور نئی غیر فوجی انتظامیہ کے تحت علاقے کی تعمیرِ نو کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کو غزہ سے انخلا کی بنیادی شرط قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک حماس مکمل طور پر غیر مسلح نہیں ہوتی، اسرائیل غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جیرڈ کشنر آئندہ چند روز میں مزید مذاکرات کے لیے اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.