حاقان فیدان نے نیتن یاہو کو عالمی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم انسانیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کو ’’نیتن یاہو کے خطرے‘‘ کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا ہوگا۔ خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع میں شامل فریق تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کررہے ہیں، جنہیں روکنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فریق دوسرے کو مزید تباہ نہ کرے، کیونکہ باہمی تباہی کا یہ سلسلہ بالآخر پورے خطے کو شدید تباہی سے دوچار کرسکتا ہے۔