حج 2027: پانچ دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

حج 2027: پانچ دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

اسلام آباد( ترکیہ خبر) حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے ابتدائی پانچ دنوں میں ایک لاکھ سات ہزار 587 افراد نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر حج 2027 کی رجسٹریشن کا عمل چھٹے روز بھی جاری ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ سلسلہ مسلسل اور بغیر رکاوٹ کے جاری ہے۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ ابتدائی پانچ دنوں میں ملک بھر سے 1 لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن مکمل کی۔اعداد و شمار کے مطابق رجسٹر ہونے والوں میں سے 85 ہزار افراد نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 22 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔مزید یہ کہ 56 ہزار افراد نے طویل مدت والا حج پیکج جبکہ 51 ہزار نے مختصر مدت والے حج پیکج کو ترجیح دی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں۔صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 51 ہزار، سندھ سے 33 ہزار، خیبرپختونخوا سے 15 ہزار، اسلام آباد سے 5 ہزار 500، بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 600 جبکہ گلگت بلتستان سے 2 افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.