گنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گنی( مانیٹرنگ ڈیسک)گنی کے دارالحکومت کوناکری میں شدید بارش کے بعد کچرے کی ایک بڑی جگہ پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد جان بحق ہوگئے۔حکومت کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش کے باعث کچرے کا بھاری ڈھیر اچانک منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود خیمے اور جھونپڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد شدید جبکہ 16 معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ مقام پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق مٹی کا تودہ اتنی شدت سے گرا کہ ایک رہائشی عمارت بھی اس کی زد میں آگئی، جبکہ قریبی کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.