ترکیہ خبر

گور نر کے پی کے کی لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شفاف اور منظم بنانے کی ہدایت

گور نر کے پی کے کی لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شفاف اور منظم بنانے کی ہدایت

لنڈی کوتل( ترکیہ خبر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لنڈی کوتل میں قائم افغان مہاجرین ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کر کے سہولیات اور واپسی کے عمل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران گورنر نے مہاجرین کی بائیومیٹرک رجسٹریشن، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ حکام نے طورخم سرحد کے ذریعے افغان خاندانوں کی واپسی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔فیصل کریم کنڈی نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگوں سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ وطن واپسی کا عمل ہر صورت آسان، شفاف اور منظم ہونا چاہیے۔دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ڈی پی او خیبر وقار احمد کی نگرانی میں پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی جبکہ لنڈی کوتل اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔