حکومت پیپلز پارٹی اختلافات ختم، پس پردہ مذاکرات کامیاب
اسلام آباد(تر کیہ خبر) حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل اختیار دیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔