ترکیہ خبر

حکومت کی پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیشکش

حکومت کی پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پیشکش

اسلام آباد( ترکیہ خبر) حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر پاکستان پیپلز پارٹی اس پیشکش کو قبول کرتی ہے تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل متوقع ہے اور کئی نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ کارکردگی کے جائزے کے بعد متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جن میں تجارت، توانائی، ہاؤسنگ، مواصلات، خزانہ اور خارجہ امور شامل ہو سکتے ہیں۔مزید ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کئی معاونین خصوصی بھی تبدیلیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔