ترکیہ خبر

گندم بحران پر حکومتی کمیٹی قائم

گندم بحران پر حکومتی کمیٹی قائم

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کی خرید و فروخت سے متعلق مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں حج پالیسی 2027 تا 2030 سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ کابینہ نے سفارشات منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزارت مذہبی امور اور نجی حج منتظمین کیلئے مؤثر احتسابی نظام بنایا جائے تاکہ حجاج کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔کابینہ نے فراش ٹاؤن اسلام آباد میں کم آمدن والے خاندانوں کیلئے سستے رہائشی منصوبے کی تعمیر وفاقی ترقیاتی ادارے کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پاکستان کسٹمز کے مختلف عہدوں کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحانات وفاقی عوامی خدمت کمیشن کے ذریعے لینے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے تمباکو تشہیر ضوابط میں مجوزہ ترمیم پر اقتصادی رابطہ کمیٹی سے مشاورت کی ہدایت بھی جاری کی۔