اسلام آباد ( ترکیہ خبر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان انتخابی صورتحال اور آئندہ حکومتی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جس جماعت کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی، وہی حکومت سازی کا حق رکھے گی۔ دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے سیاسی اور انتظامی امور پر مزید مشاورت کے لیے ملاقات پر بھی رضامندی ظاہر کی۔سیاسی ذرائع کے مطابق اس رابطے کو آئندہ حکومتی تشکیل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات: سیاسی قیادت میں رابطہ، حکومت سازی پر اہم اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان