گلگت( ترکیہ خبر)گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں ضلع دیامر کے 174 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع دیامر کے 4 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 58 ہزار 714 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 655 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 77 ہزار 59 ہے۔ضلع میں مجموعی طور پر 174 پولنگ اسٹیشنز اور 380 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 119 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 22 حساس اور 33 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔حلقہ جی بی اے 15 دیامر ون (چلاس) میں کل ووٹرز کی تعداد 44 ہزار 526 ہے، جہاں 52 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جن میں 22 انتہائی حساس، 12 حساس اور 18 نارمل شامل ہیں۔حلقہ جی بی اے 16 دیامر ٹو (چلاس) میں 46 ہزار 282 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، اس حلقے میں 44 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 19 انتہائی حساس اور 10 حساس قرار دیے گئے ہیں۔حلقہ جی بی اے 17 دیامر تھری (داریل) کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں 41 ہزار 45 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔اسی طرح حلقہ جی بی اے 18 دیامر فور (تانگیر) کے تمام 32 پولنگ اسٹیشنز بھی انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، جہاں ووٹرز کی تعداد 26 ہزار 861 ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کل منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار بھی گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔
گلگت بلتستان انتخابات: دیامر کے 174 پولنگ اسٹیشنز میں 119 انتہائی حساس قرار
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان