جرمن چانسلر کا امریکا ایران مفاہمت کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار
برلن( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے چانسلر فریڈرش میرز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت خطے میں امن و استحکام کیلئے ایک اہم موقع ہے۔جرمن حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چانسلر میرز نے زور دیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والا فریم ورک معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے مؤثر راستہ فراہم کر سکتا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے لبنان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات سمیت دیگر علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔