فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی واپسی کا مطالبہ

فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کا اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی واپسی کا مطالبہ

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی نے اسرائیل کے نئے آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔چاروں ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی توسیع فوری طور پر روکی جائے، کیونکہ اسرائیلی منصوبہ دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔اعلامیے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.