ترکیہ خبر

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی دہلی احتجاج کی قیادت کے لیے پہنچ گئے

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی دہلی احتجاج کی قیادت کے لیے پہنچ گئے

 دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں معروف "کاکروچ جنتا پارٹی" کے بانی احتجاج کی قیادت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت دپکے دہلی کے جنتر منتر احتجاجی مقام کی طرف دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارت کے چیف جسٹس کی جانب سے نوجوانوں کو "کاکروچ" کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا، جس پر ابھیجیت دپکے نے احتجاجاً سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر "کاکروچ جنتا پارٹی" کے نام سے ایک تحریک کا اعلان کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ تحریک تیزی سے مقبول ہوئی اور کچھ ہی وقت میں اس کے پیروکاروں کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔