نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منتخب ہونے والے ممالک میں آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور زمبابوے شامل ہیں۔یہ تمام ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ان کی رکنیت کا باقاعدہ آغاز یکم جنوری دو ہزار ستائیس سے ہوگا۔اقوام متحدہ کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر مختلف خطوں کی نمائندگی مزید متوازن ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔