ترکیہ خبر

معرکۂ حق کی پہلی برسی، شہدا کی قربانیوں اور قومی جذبے کو خراجِ عقیدت

معرکۂ حق کی پہلی برسی، شہدا کی قربانیوں اور قومی جذبے کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد( ترکیہ خبر)معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر شہید نائیک محمد وقار خالد کی والدہ، سماجی کارکنان اور نوجوانوں نے اپنے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا ہے۔شہید کی والدہ نے بتایا کہ معرکۂ حق کے دوران ان کا بیٹا بنالہ سیکٹر میں تعینات تھا۔ 10 مئی کو آخری فون کال پر بیٹے نے کہا کہ دعا کریں مجھے شہادت نصیب ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب ماں سمجھتی ہیں جن کا بیٹا وطن پر قربان ہوا، اور خواہش ہے کہ ان کا پوتا بھی پاک فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرے۔سماجی کارکن اور عالم دین نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران ان کی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جبکہ خوراک اور پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔ ان کے مطابق یہ جذبہ ایمان اور پاک فوج سے محبت کا نتیجہ تھا۔نوجوانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ اس قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے حوصلے مضبوط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ علم، کردار اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں قوم نے ثابت کیا کہ وہ حق پر کھڑی ہے، اور اگر ملک کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔